مداح ِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم

چمن چمن ان کے تذکرے ہیں
وہ شاہِ دیں ہیں وہ مرسلیں ہیں

انہی کی خاطر بنی ہے دنیا
وہ رحمت اللعلمیں ہیں

حیات ان کی چراغ ِ راہ ہے
سراج و بدرِ منیر وہ ہیں

انہیں کے دم سے سجی ہے محفل

ہے  نوری محفل تو نور وہ ہیں 

ستم گروں کے بھی لب یہ بولے
وہیں ہیں صادق امین وہ ہیں

میں شان میں انکی کیا نا لکھوں؟
 قلم ہے احقر عظیم وہ ہیں

(O our Lord! Shower Your eternal blessings on Your Prophet – In this world and in hereafter)

Advertisements